5 نومبر 2014 - 11:50
ایران نے سعودی عرب میں عزاداران حسینی پر حملہ کی مذمت کی

اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سعودی عرب میں عزاداران امام حسین (ع) پر دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے سعودی عرب کے مشرق میں عزاداران امام حسین(ع) پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے گزشتہ روز سعودی حکومت سے اس حملے میں ملوث افراد کو سزا دئيے جانے کا مطالبہ کیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے اجتماعات اسلامی معاشروں کی ایک مقدس روایت ہے جو ہمیشہ ہی قابل احترام رہی ہے اور قدیم زمانے سے اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کی حکومتیں ان اجتماعات کا احترام اور عزاداران حسینی کی سیکورٹی کا انتظام کرتی رہی ہیں۔ مرضیہ افخم نے سعودی حکومت سے مذہبی اجتماعات میں عوام کی سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ پیر کی رات کو سعودی عرب کے الشرقیہ صوبے میں واقع الاحسا شہر کے الدالوہ گا‎ؤں میں عزاداران حسینی پر 3 نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲